گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

تیزاب مل چوک کے قریب اہلکار نے روکا تو شہری طیش میں آ گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے تیزاب مل چوک کے قریب ٹریفک اہلکار نے گاڑی پر سوار شہری کو روک کر اس کی گاڑی کا چالان کیا تو شہری طیش میں آگیا اور ٹریفک اہلکار کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں