سابقہ رنجش پر خاتون کو گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش پر خاتون کو گھر  گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے منظور پارک کے قریب رخسانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے گھر میں گھس گئے اور اسے قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں