سابقہ رنجش مسلح افراد کی جانب سے دکان پر دھاوا

سابقہ رنجش مسلح افراد کی جانب سے دکان پر دھاوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مسلح افراد کی جانب سے دکان پر دھاوا بول دیا گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے غلام محمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران ملز م گن پوائنٹ پر دکان پر پہنچ گئے اور انہیں قابو کرکے قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور اسلحہ لہراتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں