چک 341 گ ب ننگلاں میں ریسکیو 1122 کیلئے نئی ایمبولینس عطیہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 341 گ ب ننگلاں میں چیئرمین گروپ کی جانب سے ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن کے لیے ایک اور جدید ایمبولینس عطیہ کر دی گئی۔۔۔
جس سے علاقہ مکینوں کو ایمرجنسی سہولیات مزید بہتر اور بروقت میسر ہوں گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے میری ٹائم امور محمد جنید انوار چودھری اور ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ سردار ایوب خان گادھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔