ماموں کانجن:مہنگائی اور ٹیکسوں کیخلاف شہریوں کی تشویش

ماموں کانجن:مہنگائی اور ٹیکسوں کیخلاف شہریوں کی تشویش

حکومت روزانہ عوام کے لیے ریلیف کے دعوے کرتی عمل کچھ نہیں ہو تا :شہری

مامونکانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن کے شہریوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ٹیکسوں اور پٹرول، بجلی و ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت روزانہ عوام کے لیے ریلیف کے دعوے کرتی ہے مگر عملی طور پر مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافہ جاری ہے ، جس سے غریب، محنت کش، کسان اور سفید پوش طبقہ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق ایک طرف ریلیف کے اعلانات کیے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف مہنگائی کے نئے بوجھ ڈال کر عوام کی معاشی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی پالیسیوں میں تضاد پایا جاتا ہے اور عوام کو مسلسل قرضوں اور مہنگائی کے دائرے میں دھکیلا جا رہا ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات بہتر نہ کیے گئے تو عوامی احتجاج میں شدت آ سکتی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ معاشی پالیسیوں پر نظرثانی، احتساب کے ذریعے وسائل کی واپسی اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں