بھوانہ: 7 سالہ بچی سے زیادتی ، نازک حالت پر ہسپتال داخل

بھوانہ: 7 سالہ بچی سے زیادتی ، نازک حالت پر ہسپتال داخل

پولیس کی فوری کارروائی،موضع سلیمان میں نشانہ بنانیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

بھوانہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھوانہ کی حدود میں 7 سالہ بچی سے زیادتی، نازک حالت پرہسپتال داخل، ملزم گرفتار کرلیاگیا۔ نواحی علاقہ موضع سلیمان میں 7 سالہ بچی کو وحشیانہ درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر بچی کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کاکہناہے کہ متاثرہ خاندان کوہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو سخت ترین قانونی سزا دلوائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں