گلگت بلتستان میں ترقیاتی بنیادیں بھٹو نے رکھیں :قمر زمان کائرہ

گلگت بلتستان میں ترقیاتی بنیادیں  بھٹو نے رکھیں :قمر زمان کائرہ

لاہور ( سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کو جاگیردارانہ و ظالمانہ نظام سے نجات دلائی،بھٹو دور میں ایف سی آر اور کمشنر نظام کا خاتمہ کر کے جی بی میں اصلاحات متعارف کرائی گئیں۔

 قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی بنیادیں بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ادوار میں رکھی گئیں، سڑکوں، پلوں اور رابطہ نظام کی بنیاد پیپلز پارٹی کے دور میں رکھی گئی،آصف علی زرداری نے 2009 میں گلگت بلتستان کو سیاسی و آئینی ڈھانچہ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں