نماز جنازہ کے دوران شہریوں کے موبائل فون چوری کرنیوا لا ملزم گرفتار
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ رجانہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نماز جنازہ کے دوران شہریوں کے موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،
ذرائع کے مطابق گذشتہ کافی عرصہ سے شہر اور گردو نواح میں نماز جنازہ کے بڑے اجتماعات میں لوگوں کے قیمتی موبائل فونز چوری ہو نے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا تھا ،چنانچہ ڈی پی او اخلاق اﷲ تارڈ کی ہدایت پر تھانہ رجانہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران اعظم قریشی سکنہ ننکانہ صاحب کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضہ سے 12لاکھ روپے مالیت کے 7موبائل فونز اور2 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔