طاہر ایوب فیصل آباد ڈویژن کے لیے آڑھتی تنظیم کے کوآرڈینیٹر مقرر

طاہر ایوب فیصل آباد ڈویژن کے  لیے آڑھتی تنظیم کے کوآرڈینیٹر مقرر

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چنیوٹ طاہر ایوب کو انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی پنجاب کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے مرکزی قیادت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر ایوب نے کہا کہ وہ کسانوں اور آڑھتیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ اور پورے ڈویژن کے مسائل ذمہ داری کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں