ہیڈ تریموں پر تیسری فلڈ موک ایکسرسائز، تیاریوں کا جائزہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہیڈ تریموں کے مقام پر تیسری جامع فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
مشق کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان رابطہ، وسائل کے مؤثر استعمال اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا تھا۔سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر منعقدہ مشق کی قیادت سلطان محمود نے کی۔