پنجاب کالج پینسرہ میں فہمی اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ

پنجاب کالج پینسرہ میں فہمی اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ

مقصد طلبہ کو تعلیم دینے کیساتھ ان کی شخصیت کو مضبوط بنانا ہے :ساجد الرحمن

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تعلیم کا دائرہ اب صرف کتابی علم تک محدود نہیں رہا بلکہ شخصیت سازی، اخلاقی تربیت، تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور عملی تربیت کو جدید تعلیمی نظام میں بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ اسی تناظر میں پنجاب کالج پینسرہ میں طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے مختلف تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔کالج میں طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی، کردار سازی، اخلاقی تربیت اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ایک بہتر انسان اور ذمہ دار شہری بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ ادارے میں جدید تعلیمی سہولیات، تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے متعدد مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب کالج پینسرہ کے پرنسپل ساجد الرحمن نے کہا کہ ادارے کا مقصد طلبہ کو صرف تعلیمی میدان میں کامیاب بنانا نہیں بلکہ ان کی شخصیت کو بھی مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن فہمی، کردار سازی اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت کو متوازن بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جبکہ کالج میں فراہم کی جانے والی سہولیات طلبہ کو آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں