ٹوبہ میں 334 جلوس،534 مجالس، سکیورٹی پلان جاری
مزید نفری کیلئے پنجاب کانسٹیبلری کی 3 ریزرو فورسز بھی طلب کر لی گئیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ‘‘محرم امن پلان’’ جاری ۔ضلع بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک مجموعی طور پر 334 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 534 مجالسِ عزا منعقد ہوں گی۔ ان میں 145 لائسنسی اور 189 روایتی جلوس شامل ہیں۔ سکیورٹی کے اعتبار سے 5 جلوسوں کو کیٹیگری اے ، 7 جلوسوں کو کیٹیگری بی جبکہ 322 جلوسوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے ۔محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے ضلعی پولیس کے 1551 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ڈی ایس پی رینک کے 8 افسران نگرانی کے فرائض انجام دیں گے ۔ اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کے 119 جوان بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ۔ پنجاب کانسٹیبلری کی 3 ریزرو فورسز بھی طلب کر لی گئیں