گلگت بلتستان کے انتخابات میں واضح اکثریت ملنے پر پیپلز پارٹی کے کار کنوں کو مبارکباد
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر رانا ممتاز علی خاں نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی کی واضح اکثریت اور شاندار کامیابی پر پارٹی قیادت، کارکنوں اور ووٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ممتاز علی خاں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی، جمہوریت اور عوامی خدمت کے منشور کو ووٹ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی حقیقی عوامی جماعت ہے ۔