المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ کے زیرِ اہتمام فری آئی کیمپ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ کے زیرِ اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ کے زیرِ اہتمام ایک کامیاب فری آئی کیمپ منعقد کیا گیا،
جس میں سینکڑوں مریضوں نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا۔ کیمپ کے دوران سفید موتیے کے مریضوں کا مفت علاج اور آپریشن کئے گئے جبکہ مستحق افراد کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔