منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، چر س بر آ مد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ لالیاں سب انسپکٹر امیر علی، اے ایس آئی محمد نواز نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم 1480 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا ۔ ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر وسیم سجاد ، اے ایس آئی خادم حسین نے ٹیم کے ہمرا ہ کارروائی کرتے ہوئے منشیا ت فروش ملزم کو 1400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ لالیاں اور تھانہ رجوعہ میں مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔