نہر میں نہاتے لاپتہ ہونیوالے 9سالہ بچے کی لاش برآمد

نہر میں نہاتے لاپتہ ہونیوالے 9سالہ بچے کی لاش برآمد

عبداللہ پانی کی تیز لہروں کا شکار ہو گیا ، لاش کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گزشتہ روز نہر میں نہاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے نو سالہ بچے کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی۔گزشتہ روز کینال روڈ پر عبداللہ پل کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے نو سالہ عبداللہ نامی بچہ پانی کی تیز لہروں کا شکار ہو کر ڈوب گیا تھا۔ جس کی لاش کی تلاش کے لئے ریسکیو 1122 کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور اس سمندری روڈ پر گول مسجد کے قریب سے ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ بچے کی لاش برآمد کرلی. جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں