ایئر پورٹ پولیس کی کارروائی 2رکنی چور گینگ گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب ریاض مہیس کی سربراہی میں کارروائی کے دوران شہری کی دکان سے سامان چوری کرنے والے ملزمان ارسلان اور جاوید کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ اے سی، بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔