شورکوٹ کینٹ پولیس کی کارروائی مبینہ منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

شورکوٹ کینٹ پولیس کی کارروائی  مبینہ منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا)تھانہ کینٹ پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق دورانِ گشت ایک مشکوک شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد اویس عرف ملنگ ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں