جڑانوالہ:مکان پر قبضے کی کوشش ناکام، خاتون پر تشدد
ملز موں کی اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش ناکام ہونے پر ملز موں نے اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ایک بزرگ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر قبضے کی نیت سے خاتون کے گھر میں داخل ہوئے۔ مزاحمت پر انہوں نے بزرگ خاتون کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔ ملزم اہلخانہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔