پائپ لائن کو ٹیمپر کرکے گیس چوری کرنے والا ملزم گرفتار

پائپ لائن کو ٹیمپر کرکے گیس چوری کرنے والا ملزم گرفتار

بلوچنی کے علاقے میں محکمہ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس پائپ لائن کو ٹیمپر کرکے گیس چوری کرنے والے ملزم کو قابو کرلیا گیا۔تھانہ بلوچنی کے علاقے میں محکمہ سوئی گیس کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو پائپ لائن ٹیمپر کرکے سوئی گیس چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں