دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری پر شہری کو گرفتار کر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور خطرناک کرتب دکھانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ جو دیگر ٹریفک کیلئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔