اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کا پٹرول پمپوں کا معائنہ، کارروائی کا انتباہ

اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کا پٹرول پمپوں کا معائنہ، کارروائی کا انتباہ

پیمانے ، قیمتوں کے بورڈ، فائر سیفٹی آلات اور مشینوں کی کیلیبریشن کا معائنہ کیا

لالیاں (نمائندہ دنیا)شہریوں کو معیاری پٹرول اور درست پیمانے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید نے شہر اور گردونواح کے مختلف پٹرول پمپوں کا اچانک دورہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کے معیار، مقدار اور سرکاری نرخوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پیمانے ، قیمتوں کے بورڈ، فائر سیفٹی آلات اور مشینوں کی کیلیبریشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے 5 اور 10 لیٹر کے پیمائشی کین کے ذریعے پٹرول کی مقدار کا عملی طور پر بھی جائزہ لیا تاکہ درست پیمانے کی تصدیق کی جا سکے۔

ڈاکٹر محمد انس سعید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پٹرول پمپ مالکان سرکاری نرخوں پر درست پیمانے کے ساتھ پٹرول فروخت کرنے کے پابند ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ کم پیمانہ دینے ، ملاوٹ کرنے یا سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر ان کے لائسنس بھی منسوخ کیے جائیں گے ۔ انہوں نے فائر سیفٹی انتظامات کو بھی ہر پٹرول پمپ کے لیے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا اہم معاملہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں