شجرکاری مہم میں ہر شہری کم از کم ایک پودا ضرور لگائے :عبدالرشید چودھری
پینسرہ (نمائندہ دنیا)اے آر یونیک گروپ آف ایجوکیشن سدھار کے ڈائریکٹر عبدالرشید چودھری اور حافظ ظفر نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ۔۔۔
وہ 15 جولائی سے شروع ہونے والے شجرکاری سیزن اور متوقع برسات کے پیش نظر اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں تاکہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں عملی کردار ادا کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ شہری پودے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں اور اپنے گھروں کے سامنے ، لان، گلی، بازار یا دیگر مناسب مقامات پر شجرکاری کریں۔ ان کے مطابق درخت ماحول کو خوبصورت بنانے کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے ، فضائی آلودگی میں کمی لانے اور صاف و صحت مند ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔