پٹرولیم مصنوعات مہنگی ، جما عت اسلامی آ ج مظاہرے کریگی

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ، جما عت اسلامی آ ج مظاہرے کریگی

ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ مجاہدہسپتال کے سامنے مظاہرہ کی قیادت کر ینگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر، خصوصی رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کئے جانے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک گیراحتجاج کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے کارکن آج(بروزجمہ)نمازجمعہ کے بعدشہربھر کی مرکزی مساجدکے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔ ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، جنرل سیکرٹری چودھری محمدسلیم جامع مسجد مجاہدہسپتال کے سامنے ہونے والے مظاہرہ کی قیادت کریں گے جبکہ زون پی پی110میں ہونے والے مظاہرہ کی قیادت زونل امیر چودھری عبدالغفور، پی پی111ڈاکٹر خالدمحمودفخر،نعمان احسن ملک،پی پی112آصف اسلام،راناسکندراعظم، خالد محمود چودھری،پی پی 113یوسف گل پراچہ،شیخ محمد مشتاق،اجمل حسین بدر،پی پی114ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی، پی پی115میاں منیر احمد،پی پی 116طہٰ خان ،میاں اعجازحسین، پی پی117ملک عبدالجبار خالدچٹھہ،پی پی118 محمد سلیم سرور،ملک معراج الدین،پی پی106میں ہونے والے مظاہرہ کی قیادت ثاقب فاروق بٹ کریں گے ۔ پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے علاقہ میں ہونے والے مظاہرہ میں شرکت کر کے حکومت کواپنااحتجاج ریکارڈکروائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں