الصحت یونانی میڈیکل کالج میں تقریب کا انعقاد ، اسناد تقسیم

الصحت یونانی میڈیکل کالج میں تقریب کا انعقاد ، اسناد تقسیم

طب یونانی سے وابستہ ممتاز شخصیات، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شر کت کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)الصحت یونانی میڈیکل کالج سلیمی گروپ فیصل آباد کے زیر اہتمام سال 2021 اور 2022 کے ڈپلومہ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب میں شعبہ طب یونانی سے وابستہ ممتاز شخصیات، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر حکیم منصور عزیز، صدر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، ممبر نیشنل کونسل فار طب حکیم ملک ذوالفقار، پروفیسر حکیم فرید یونس اور پرنسپل الصحت یونانی میڈیکل کالج و ممبر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر حکیم محمد شاہد محمود ناز شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حکیم محمد شاہد محمود ناز نے کہا کہ طب یونانی ایک قدیم مگر مؤثر نظامِ علاج ہے ، جس کی افادیت آج بھی مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم اور عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ وہ مستقبل میں شعبہ صحت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپلومہ کا حصول طلبہ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے ، تاہم اصل ذمہ داری اب شروع ہوتی ہے کہ وہ اپنے علم، محنت اور اعلیٰ اخلاق کے ذریعے انسانیت کی خدمت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شعبئہ طب میں کامیابی کے لیے مسلسل تحقیق، جدید طبی علوم سے آگاہی اور مریضوں کے ساتھ حسنِ سلوک بنیادی اصول ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں