مخالفین کا خاتون پر بدترین تشدد مبینہ طور پر نیم برہنہ بھی کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بناء پر مخالفین کا خاتون پر بدترین تشدد ،مبینہ طور پر نیم برہنہ بھی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عثمان ٹاؤن کی رہائشی مسرت نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش کی بنیاد پر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ، اس دوران اس کے کپڑے پھٹنے سے وہ نیم برہنہ ہوگئی،بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments