اٹھارہ ہزاری :چالو بھٹی پکڑی گئی 90 لٹر شراب ، 600 لٹر لہن برآمد
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) کماد کی فصل میں چالو شراب کی بھٹی پکڑی گئی، 90 لٹر تیار شراب اور 600 لٹر لہن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کے ایس ایچ او منظر کھوکھر کی زیرِ نگرانی پولیس نے موضع کَھرل سپرا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اعجاز عرف لالو کی کماد کی فصل میں دیسی شراب کشید کرنے کی خفیہ بھٹی پکڑ لی اور زیر زمین دبائے ذخیرے سے 90 لٹر تیار دیسی شراب اور تین ڈرموں سے 600 لٹر لہن برآمد کر لی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے شراب کشید کرنے کا سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments