لالیاں:جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
لالیاں(نمائندہ دنیا)چک بہادر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق لالیاں کے نواحی چک بہادر جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور۔۔۔
تقریباً دو ایکڑ میں موجود چھوٹے پودوں اور جنگلی جڑی بوٹیوں کے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا اس دوران خوش قسمتی سے کسی انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments