گرانفروشی عروج پر، پرائس کنٹرول نظام بری طرح ناکام

 گرانفروشی عروج پر، پرائس کنٹرول نظام بری طرح ناکام

وزیراعلیٰ کے سخت احکامات کے باوجود اشیاء سرکاری نرخوں سے کئی گنا مہنگی فروخت

 فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول نظام مکمل ناکام، گرانفروش بے لگام،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور گرانفروشی کے خاتمے کے بارہا جاری سخت احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ احکامات پر عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہو کر رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد بھر میں سبزیاں، پھل، گوشت، مرغی، دودھ، دہی اور دیگر اشیائے خورونوش سرکاری ریٹ لسٹ سے کہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں جبکہ متعلقہ افسران کی کارروائیاں صرف فوٹو سیشن اور کاغذی رپورٹس تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں، بیشتر بازاروں میں سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں ہی نہیں کی جا رہیں ،متعدد علاقوں میں دودھ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے ، دہی کی قیمتیں بھی من مانی وصول کی جا رہیں ، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل ہورہا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے مؤثر نگرانی نظر نہیں آتی۔ شہریوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور کمشنر فیصل آباد پرائس کنٹرول نظام کی ناکامی کا فوری نوٹس لیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسر وں کی کارکردگی کا آڈٹ کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...