گرفتار سینٹری ورکرز کو فوری رہا کیا جائے :میاں اعجاز حسین

گرفتار سینٹری ورکرز کو فوری رہا کیا جائے :میاں اعجاز حسین

محنت کشوں کو بنیادی حقوق دینے کے بجائے جیلوں میں ڈالنا درست نہیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن کے ڈویژنل صدر میاں اعجاز حسین نے کہا ہے کہ لاہور میں جائز اور آئینی حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے سینٹری ورکرز کی گرفتاری حکومتی انصاف پسندی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ، محنت کشوں کو ان کے بنیادی حقوق دینے کے بجائے انہیں جیلوں میں ڈالنا کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے کے شایانِ شان نہیں، گرفتار سینٹری ورکرز کو فوری رہا کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزتنخواہوں کی عدم ادئیگی پر احتجاج کرنیوالے ستھرا پنجاب منصوبے کے سینٹری ورکرز کی گرفتاریوں کیخلاف اپنے ردعمل میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید مہنگائی کے دور میں سینٹری ورکرز کئی کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے اور دوسری جانب انہیں ملازمت کے تحفظ اور دیگر بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار تمام سینٹری ورکرز کو فوری طور پر رہا کرکے ان کے خلاف قائم مقدمات واپس لیے جائیں، بقایاجات بلا تاخیر ادا کئے جائیں ،ٹھیکیداری نظام کے باعث پیدا ہونے والے استحصالی حالات کا خاتمہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن ملک بھر کے محنت کشوں کے جائز حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ،اگر حکومت نے مزدور دشمن اقدامات واپس نہ لئے تو ملک بھر کی مزدور تنظیموں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...