چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کی زیرصدارت امن کمیٹی کا اجلاس

  چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کی زیرصدارت امن کمیٹی کا اجلاس

جشن عید میلاد النبی ؐکو شایان شان انداز میں منایا جائیگا:مولانا انتخاب

 فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرچیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مولانا انتخاب احمد نوری کا دورہ فیصل آباد ،کمشنر عمران حامد شیخ کے ہمراہ کمشنر آفس میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق،دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔ اجلاس میں امن کمیٹی کے ارکان مفتی ضیاء مدنی،علامہ طاہر الحسن،مولانا حافظ مقبول،خواجہ شاہد رزاق سکا،عاشق حسین رضوی،مولانا محمد حفیظ،اسلم بھلی اور دیگر شریک تھے ۔اس موقع پر چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے ڈویژنل امن کمیٹی کو محرم الحرام کے پرامن انعقاد پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ؐکو شایان شان انداز میں منایا جائے گا۔ ۔کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ نے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا خیر مقدم کرتے کہا کہ ڈویژن میں امن کا قیام ترجیحات میں سرفہرست ہے اور کسی کو پائیدار امن میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے ۔انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ اسی طرح متحد رہیں تاکہ کسی شر پسند کو شرارت کا موقع نہ رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...