اہل علاقہ کے تعاقب پر ملزم لاکھوں کے مویشی چھوڑ کر فرار
ملز م مختلف حویلیوں سے 70 لاکھ روپے کے مویشی کھول کر لے جا رہے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہل علاقہ کے تعاقب کرنے پر ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ مویشی چھوڑ کر بھاگ گئے ۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں ملز م مختلف حویلیوں سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر کے لے جا رہے تھے کہ اس دوران اہل علاقہ کے تعاقب کرنے پر ملز م چوری شدہ مویشی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments