روزانہ بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین ناقابلِ عمل : شہباز احمد گجر
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کا فیصلہ ناقابلِ عمل ہے اور۔۔۔
اس سے نہ عوام کو فائدہ ہوگا اور نہ ہی پٹرول پمپ مالکان کو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی کرے اور بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے تیل کی قیمتوں پر انحصار کرنے کے بجائے جاگیرداروں اور بڑے سرمایہ داروں پر ٹیکس عائد کرے ۔ انہوں نے حکومت سے روزانہ قیمتوں کے تعین کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments