جڑانوالہ: 2260 گرام ہیروئن سمیت خاتون منشیات فروش گرفتار

جڑانوالہ: 2260 گرام ہیروئن  سمیت خاتون منشیات فروش گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ روڑالہ روڈ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش اللہ معافی کو 2260 گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔

آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا، سی پی او تنویر حسین اور ایس پی جڑانوالہ اختر علی وینس کی ہدایات پر نئے تعینات ایس ایچ او مہر گلزار حسنین سپرا کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران ملزمہ کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...