پیرمحل لاری اڈا اور ملحقہ سڑکیں کھنڈر بن گئیں، پانی جمع
مسلسل اڑنے والی گرد و غبار سے دمہ، الرجی اور سانس کی بیماریوں میں بھی اضافہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا) پیرمحل کا مرکزی لاری اڈا، لاری اڈا روڈ اور پرانی سبزی منڈی روڈ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ جگہ جگہ سے اکھڑی ہوئی سڑکیں گرد و غبار اڑنے کا سبب بن رہی ہیں جبکہ بارش کے بعد سڑک پر پانی جمع ہونے سے آمدورفت مزید دشوار ہو جاتی ہے۔
شہریوں کے مطابق ان شاہراہوں سے روزانہ ہزاروں مسافر، ہیوی ٹریفک، رکشے ، موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں گزرتی ہیں، مگر خستہ حالی کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ مسلسل اڑنے والی گرد و غبار سے دمہ، الرجی اور سانس کی دیگر بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔اہل علاقہ اور تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل کے مرکزی لاری اڈا، لاری اڈا روڈ اور پرانی سبزی منڈی روڈ کی فوری تعمیر و مرمت کرائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments