اے سی صدر کا نیتھڑی اور اکال گڑھ میں صفائی مہم کا جائزہ

 اے سی صدر کا نیتھڑی اور اکال گڑھ میں صفائی مہم کا جائزہ

ستھرا پنجاب پروگرام کے مانیٹرنگ آفیسرز محمد شاہزیب نے بریفنگ دی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم نے یونین کونسل 140 نیتھڑی اور اکال گڑھ میں جاری صفائی مہم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے مانیٹرنگ آفیسرز محمد شاہزیب اسلم اور محمد فخر حیات نے انہیں صفائی آپریشن پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیل بھر کو صفائی کے حوالے سے مثالی بنانے کے لیے کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے مانیٹرنگ آفیسرز کو عملہ صفائی کی حاضری باقاعدگی سے چیک کرنے اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی تاکید کی۔ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم نے اندرونی گلیوں کا بھی دورہ کیا اور اہلِ علاقہ سے ملاقات کرکے صفائی آپریشن اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...