منظور احمد ملک نے گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپل کا چارج سنبھال لیا

منظور احمد ملک نے گورنمنٹ  ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کے  پرنسپل کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب کے سینئر ماہرِ تعلیم منظور احمد ملک نے گریڈ 20 (بی پی ایس-20) میں ترقی کے بعد گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ، فیصل آباد کے پرنسپل کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن فیصل آباد راؤ عبدالکریم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) سیکنڈری محمد وسیم ساجد، پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سمن آباد عامر شہزاد، اساتذہ، افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران نئے پرنسپل کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں پھولوں کے گلدستے اور ہار پیش کیے گئے جبکہ شرکاء نے گریڈ 20 میں ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...