چک جھمرہ: میونسپل کمیٹی میں یوم اقلیت کے حوالے سے تقریب

چک جھمرہ: میونسپل کمیٹی میں یوم اقلیت کے حوالے سے تقریب

ایم پی اے آزاد علی تبسم، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر سمیت اقلیتی برادری کی شرکت

چک جھمرہ(نامہ نگار) 11 اگست یوم اقلیت کے حوالے سے میونسپل کمیٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے آزاد علی تبسم اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر تھیں۔ تقریب میں مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے آزاد علی تبسم نے کہا کہ 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی میں قائداعظم محمد علی جناح نے تاریخی خطاب کیا، جس میں انہوں نے پاکستان کے تمام شہریوں کے لیے مذہبی آزادی اور مساوی شہریت کے تصور پر زور دیا۔ 11 اگست کو اقلیتوں کے حقوق اور قومی زندگی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے یوم اقلیت کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ پاکستان میں 11 اگست 2009 سے اس دن کو باقاعدہ طور پر منانے کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سالمیت و ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...