جماعت اسلامی احتجاج ، فیصل آباد سے ہزارسے زائدکارکن شریک ہونگے

جماعت اسلامی احتجاج ، فیصل آباد سے  ہزارسے زائدکارکن شریک ہونگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لیوی ٹیکس کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 16 اگست کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کی کال دے دی۔

صوبہ بھر سے جماعت اسلامی کے کارکن لاہور پہنچیں گے ، جبکہ فیصل آباد سے بھی ایک ہزار سے زائد کارکن دھرنے میں شرکت کریں گے ۔ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے شہر کے مختلف زونز میں تنظیمی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ملک بھر میں 500 سے زائد مقامات پر شاہراہوں اور چوراہوں پر دھرنے دے کر حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ظالمانہ لیوی ٹیکس کسی صورت منظور نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...