مین مارکیٹ میں 2شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں قائم مین مارکیٹ میں خریداری کے لیے آئے دو شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گئے ۔
قاسم اور اکمل خریداری میں مصروف تھے کہ نامعلوم جیب تراشوں نے ان کی جیبوں سے نقدی اور موبائل فون نکال لیے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments