ستھرا پنجاب ایجنسی کے زیر اہتمام اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب

ستھرا پنجاب ایجنسی کے زیر اہتمام اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب

اقلیتی برادری کا ملکی تعمیر و ترقی میں کردار قابلِ تحسین ہے : عابد حسین بھٹی مسیحی ورکرز شہر کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے : ایم ڈی ستھرا پنجاب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد کے زیر اہتمام اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی، مسیحی ورکرز اور دیگر اقلیتی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے مسیحی ورکرز اور اقلیتی برادری کے نمائندگان کے ہمراہ قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ مسیحی اور دیگر اقلیتی برادریاں ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ صفائی کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کے مسیحی ورکرز ادارے کا اہم حصہ ہیں، جو شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے دیگر ورکرز کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ ان کی محنت اور خدمات قابلِ قدر ہیں اور ادارہ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...