منہاج القرآن علما کونسل کے تین روزہ ردِ قادیانیت کورس کا اختتام

 منہاج القرآن علما کونسل کے تین روزہ ردِ قادیانیت کورس کا اختتام

اسلام کی صحیح تعلیمات نوجوان نسل تک پہنچا کر قادیانیت کا مقابلہ کیا جا سکتا : مقررین

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں تین روزہ ردِ قادیانیت کورس کے آخری روز تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیا کرام کی نبوتوں کی تکمیل حضور اکرم ﷺ کی ذات مبارکہ پر ہوئی۔ حضور اکرم ﷺ پوری انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کی جانب سے مباہلے کے چیلنج کا ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جواب دیا۔ تحریک منہاج القرآن نے اسلام کی ہمہ جہت خدمت کے ساتھ نوجوان نسل تک اسلامی تعلیمات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔مفتی شیر محمد خان پیر سوہنا ماہی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ قادیانیوں کی مبینہ تبلیغی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں اسلامی معاشروں کو مختلف فکری چیلنجز کا سامنا ہے ، جن سے نمٹنے کے لیے نوجوان نسل کی دینی تربیت ضروری ہے ۔علامہ محمد اشفاق چشتی نے کہا کہ منہاج القرآن علماء کونسل اور سید شفاعت رسول قادری سمیت پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، جنہوں نے تین روزہ کورس کے ذریعے نوجوانوں کو عقیدہ ختم نبوت ﷺ سے آگاہ کیا۔کورس میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکا نے کورس کے انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر پروفیسر محمد الیاس اعظمی، سید شفاعت رسول، سید حفیظ الحسن شاہ، سید حمایت رسول، منصور الحق شاہ، علامہ عزیز الحسن اعوان، عبدالشکور رضوی، آفتاب عظیم بخاری اور دیگر علما، اساتذہ و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...