جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

منشیات فروشوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے پر زور

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں سرکل بھوانہ اور سرکل لالیاں کے افسران کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسروں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی شرح اور زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے سنگین مقدمات میں مطلوب ملز موں کی فوری گرفتاری اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے اور ان کی سپلائی چین ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات نئی نسل کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانوں میں شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے ، پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری اور سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشن کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور افسران خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...