فیسکو میں اہم تقرریاں و تبادلے محمد شعیب ایکسین جڑانوالہ مقرر
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے جڑانوالہ ڈویژن میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شعیب کو ایکسین جڑانوالہ تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ اسد علی خان کو ایس ڈی او آپریشن فیصل آباد روڈ سب ڈویژن جڑانوالہ اور نوید احمد (LS-I) کو قائم مقام ایس ڈی او آپریشن سرور شہید سب ڈویژن جڑانوالہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔فیسکو حکام کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد بجلی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانا اور صارفین کو مؤثر اور بروقت خدمات فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments