2موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

2موٹر سائیکلوں میں تصادم  ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کمالیہ (نمائندہ دنیا) کمالیہ ماموں کانجن روڈ پر نوری موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دونوں سوار شدید زخمی ہو گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کمالیہ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا۔ تاہم 25 سالہ وسیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔سنگل منگیتر کی موت کا صد مہ ، لڑکی کی مبینہ خودکشی کی کوششکمالیہ (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں چک نمبر 738 گ ب میں 25 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر کپڑے دھونے والا بلیچ پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا۔تھانہ بھسی کی حدود میں رہائش پذیر مسماۃ (ط) نے گھر میں موجود کپڑے دھونے والا بلیچ پی لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان سے منگنی ہوئی تھی، جو چند روز قبل ایک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔ مبینہ طور پر اسی صدمے سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...