ٹھیکریوالا پولیس کا کریک ڈاؤن 2کلو سے زائد ہیروئن برآمد

ٹھیکریوالا پولیس کا کریک ڈاؤن  2کلو سے زائد ہیروئن برآمد

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر رانا طاہر شبیر کی ہدایت پر اے ایس آئی عاطف حسین اور اے ایس آئی عدنان قیصر بسرا نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔ پولیس نے چک نمبر 70 ج ب منصوراں کے رہائشی ذیشان کے قبضے سے 1121 گرام جبکہ چک نمبر 84 ج ب کے رہائشی سعد کے قبضے سے 1230 گرام ہیروئن برآمد کی۔پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...