کھرڑیانوالہ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، قومی یکجہتی پر زور

 کھرڑیانوالہ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، قومی یکجہتی پر زور

ملی نغمے پیش کیے گئے ، مہمان خصوصی رانا شعیب ادریس نے آ زادی کیک کاٹا

بلوچنی (نمائندہ دنیا) البدر مارکی کھرڑیانوالہ میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام البدر مارکی کے ڈائریکٹر محمد وقاص حیدر چودھر ی کی میزبانی میں کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی پی 99 کے ٹکٹ ہولڈر رانا شعیب ادریس خان ایڈووکیٹ تھے ، جبکہ رانا ابوبکر خان، محمد طاہر حمید فانی، حاجی محمد مدثر حمید فانی، میاں طارق نذیر، محمد شریف گجر، رانا ارشاد سندھی، ملک طارق وسیم اور چودھری فریاد گجر سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور ملی نغمے پیش کیے گئے ۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منایا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے دیگر معززین کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا۔اپنے خطاب میں رانا شعیب ادریس خان نے کہا کہ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ اور تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں کی انتھک جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان محض ایک خطۂ زمین نہیں بلکہ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ایک عظیم وطن ہے ، جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...