ستھرا پنجاب ٹیم متحرک ،دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن
لالیاں میں عرصہ دراز سے جمع کچرے ، گندگی اور نالیوں کو صاف کیا جا رہا
لالیاں (نمائندہ دنیا) تحصیل لالیاں کے مضافاتی اور دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے ۔ منور اینڈ برادرز ستھرا پنجاب کے زیر انتظام صفائی ٹیمیں مختلف دیہات اور آبادیوں میں گلیوں، نالیوں اور گزرگاہوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔منیجر حسنین شاہ کی نگرانی میں جاری آپریشن کے دوران عرصہ دراز سے جمع کچرے ، گندگی اور نالیوں میں موجود ملبے کو صاف کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ دیہات میں قائم چھپڑوں اور پانی جمع ہونے والی جگہوں کی صفائی بھی کی جا رہی ہے تاکہ تعفن، ماحولیاتی آلودگی اور مچھروں کی افزائش پر قابو پایا جا سکے ۔حسنین شاہ نے کہا کہ صفائی مہم کا دائرہ صرف شہری علاقوں تک محدود نہیں بلکہ مضافاتی اور دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments