نئی حلقہ بندیاں ،سدھار،دھاندرہ کی میونسپل کمیٹیاں تشکیل

نئی حلقہ بندیاں ،سدھار،دھاندرہ کی میونسپل کمیٹیاں تشکیل

سدھار کی تین یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 54 ہزار 946 ووٹرز شامل

پینسرہ (نمائندہ دنیا)نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے تحت میونسپل کمیٹی سدھار اور میونسپل کمیٹی دھاندرہ کی نئی انتظامی تقسیم مکمل کر دی گئی ہے ۔ دونوں میونسپل کمیٹیوں کو تین، تین یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جس سے مقامی سطح پر بلدیاتی نمائندگی کا نیا ڈھانچہ سامنے آیا ہے ۔میونسپل کمیٹی سدھار کی تین یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 54 ہزار 946 ووٹرز شامل ہوں گے ۔ یونین کونسل نمبر ایک میں 17 ہزار 970، یونین کونسل نمبر دو میں 19 ہزار 41 جبکہ یونین کونسل نمبر تین میں 17 ہزار 935 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ یہ تینوں یونین کونسلیں مل کر میونسپل کمیٹی سدھار تشکیل دیں گی۔اسی طرح چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ پر مشتمل میونسپل کمیٹی دھاندرہ کو بھی تین یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ یونین کونسل نمبر ایک میں 17 ہزار 656، یونین کونسل نمبر دو میں 18 ہزار 84 جبکہ یونین کونسل نمبر تین میں 19 ہزار 276 ووٹرز شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح میونسپل کمیٹی دھاندرہ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 55 ہزار 16 بنتی ہے ۔نئی حلقہ بندیوں کے تحت سدھار اور دھاندرہ میں قائم کی گئی تین، تین یونین کونسلوں سے بلدیاتی انتظامی حدود مزید واضح ہو گئی ہیں، جبکہ مقامی سطح پر نمائندگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نئے انتظامی ڈھانچے کی بنیاد بھی رکھ دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...