چناب نگر میں نوسر باز متحرک شہریوں کا مؤثر کارروائی کا مطالبہ

چناب نگر میں نوسر باز متحرک شہریوں کا مؤثر کارروائی کا مطالبہ

چناب نگر (نامہ نگار) چناب نگر کے مختلف عوامی مقامات پر نوسر بازی اور فراڈ کے واقعات میں اضافہ تشویش کا باعث بن گیا ہے ۔

شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ذرائع کے مطابق مسافر اڈوں، بازاروں، پارکوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر نوسر باز مختلف حیلے بہانوں سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ ملز م خود کو سرکاری اہلکار، روحانی شخصیت یا دیگر اداروں کے نمائندے ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور نقدی، موبائل فون، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء ہتھیا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...